پورٹ آف سپین ۔ 14 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شعیب ملک نے ٹی 20 میں 7 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ کیربیئن پریمیئر لیگ میں انجام دیا۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی اور ایشیائی کھلاڑی ہیں۔ مجموعی طور پر شعیب ملک ٹی 20 میں سات ہزار رنز بنانے …
شعیب ملک ٹی 20 میں 7 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے
پورٹ آف سپین ۔ 14 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شعیب ملک نے ٹی 20 میں 7 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ کیربیئن پریمیئر لیگ میں انجام دیا۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی اور ایشیائی کھلاڑی ہیں۔ مجموعی طور پر شعیب ملک ٹی 20 میں سات ہزار رنز بنانے والے دنیا کے ساتویں پلیئر ہیں۔








