شفاف،موثر وجامع معیشت کے قیام کیلئے ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے،سیف الرحمان

لاہور۔4جنوری (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں شفاف،موثر اور جامع معیشت کے قیام کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ اتوار کو لاہور میں تاجر برادری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل ٹولز کے مو ثر استعمال سے حکومت بدعنوانی، مالی بے ضابطگیوں اور ادارہ جاتی کمزوریوں پر قابو پا سکتی ہے جو طویل …

لاہور۔4جنوری (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں شفاف،موثر اور جامع معیشت کے قیام کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ اتوار کو لاہور میں تاجر برادری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل ٹولز کے مو ثر استعمال سے حکومت بدعنوانی، مالی بے ضابطگیوں اور ادارہ جاتی کمزوریوں پر قابو پا سکتی ہے جو طویل عرصے سے سرکاری نظام کو متاثر کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام، ای گورننس پورٹلز اور خودکار ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو اپنا کر انسانی مداخلت کو کم سے کم اور شفافیت، جوابدہی و مالی لین دین کی مکمل نگرانی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ سیف الرحمان نے کہا کہ ڈیجیٹل شناختی نظام، آن لائن لینڈ ریکارڈ اور ای پروکیورمنٹ جیسے اقدامات معلومات کو عوام کے لیے آسانی سے قابلِ رسائی بنا کر شفافیت کو فروغ دیتے اور عوامی اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے غیر رسمی معیشت کو دستاویزی شکل دی جا سکتی ہے جس سے ٹیکس نیٹ وسیع ہوگا،منصفانہ ٹیکس وصولی ممکن اور باقاعدہ ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر ریاستی آمدن میں اضافہ کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز موبائل بینکنگ اور فِن ٹیک حل کے ذریعے بینکاری نظام سے محروم آبادی کو مالی نظام میں شامل کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف عوام بااختیار ہوں گے بلکہ معاشی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی۔سیف الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کوئی انتخاب نہیں بلکہ ایک ناگزیر ضرورت ہے تاکہ شفافیت کو یقینی ، حکمرانی کے نظام کو مضبوط بنایا اور پائیدار معاشی ترقی حاصل کی جا سکے۔

مزید خبریں