شفقت محمود کا کیڈٹ کالج اورماڑہ، نیول اسپتال درمانجاہ اور جناح نیول بیس اورماڑہ کا دورہ

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم اورپروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے کیڈٹ کالج اورماڑہ، نیول اسپتال درمانجاہ اور جناح نیول بیس اورماڑہ کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول کیڈٹ کالج اورماڑہ کے سربراہ ، کموڈور مسعود الحسن نے استقبال کیا۔ معزز مہمان نے کیڈٹ کالج کی موجودہ سہولیات، ٹریننگ اسکیم اور فتح یاب کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مزید خوشی …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم اورپروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے کیڈٹ کالج اورماڑہ، نیول اسپتال درمانجاہ اور جناح نیول بیس اورماڑہ کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول کیڈٹ کالج اورماڑہ کے سربراہ ، کموڈور مسعود الحسن نے استقبال کیا۔ معزز مہمان نے کیڈٹ کالج کی موجودہ سہولیات، ٹریننگ اسکیم اور فتح یاب کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مزید خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیول کیڈٹ کالج اپنی تعلیمی قابلیتوںکی وجہ سے غریب طبقہ کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔آخر میں وفاقی وزیر نے نیول اسپتال درمانجاہ کا دورہ بھی کیا جہاں پر طبی سہولیات دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے جناح نیول بیس کا دورہ بھی کیا۔

Leave a Reply