کابل ۔ 26 مئی (اے پی پی) شمالی افغانستان میں فوجی آپریشن کے دوران 25عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ شمالی صوبہ بلخ میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی کی گئی اوراس دوران 25عسکریت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں طالبان کے ضلعی رہنماءمولوی گلاب بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ضلع چمتال میں مختلف علاقوں میں کاروائیاں …
شمالی افغانستان میں فوجی آپریشن کے دوران 25عسکریت پسند ہلاک
کابل ۔ 26 مئی (اے پی پی) شمالی افغانستان میں فوجی آپریشن کے دوران 25عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ شمالی صوبہ بلخ میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی کی گئی اوراس دوران 25عسکریت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں طالبان کے ضلعی رہنماءمولوی گلاب بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ضلع چمتال میں مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی گئیں۔شمالی صوبہ قندوز میں عشر جمع کرنے کے معاملے پر جھڑپ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق خان آباد کے علاقہ میں عشر وصول کرنے کے معاملے پر دو گروپوں میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اورکئی دیگر زخمی ہوگئے۔









