شمالی وزیرستان کے ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگے کا انعقاد ، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے ملک و مشران اور قبائلی عمائدین نے اہم جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج کے زیرِ انتظام میرانشاہ میں ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا ۔جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور علاقے میں امن کے قیام میں قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا ۔ …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے ملک و مشران اور قبائلی عمائدین نے اہم جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج کے زیرِ انتظام میرانشاہ میں ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا ۔جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور علاقے میں امن کے قیام میں قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا ۔

جرگے میں شمالی وزیرستان اور بنوں میں سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔جی او سی نے دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے پر روشنی ڈالی اور فوج، سول انتظامیہ اور عوام کے مشترکہ ردعمل کے مزید موثر ہونے پر زور دیا گیا۔ قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔جرگے کا اختتام قومی یکجہتی اور سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔