سیئول۔26ستمبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک تجارتی جہاز جمعہ کی صبح شمالی حد بندی لائن (این ایل ایل) عبور کرنے کے بعد واپس شمال کی جانب لوٹ گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے جنوبی کوریا کے مغربی سرحدی جزیرے بینگ نیونگ کے قریب داخل ہوا …
شمالی کوریائی جہاز نے ہماری سمندری حدود میں دراندازی کی ، جنوبی کوریا کی فوج کا دعویٰ
سیئول۔26ستمبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک تجارتی جہاز جمعہ کی صبح شمالی حد بندی لائن (این ایل ایل) عبور کرنے کے بعد واپس شمال کی جانب لوٹ گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے جنوبی کوریا کے مغربی سرحدی جزیرے بینگ نیونگ کے قریب داخل ہوا تھا۔ جنوبی کوریائی فوج نے وارننگ جاری کی اور انتباہی فائرنگ کی جس کے بعد جہاز شمال کی جانب واپس چلا گیا۔
شمالی کوریا شمالی حد بندی لائن کو سمندری سرحد تسلیم نہیں کرتا کیونکہ یہ لکیر 1950 سے 1953 کی کوریائی جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی قیادت میں کام کرنے والی افواج نے قائم کی تھی۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے مطابق جنوبی کوریائی فوج اپنی تیاری کی پوزیشن پر قائم ہے اور این ایل ایل کے تحفظ کے لیے کسی بھی صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔









