پیانگ ینگ ۔ 9 جنوری (اے پی پی) شمالی کوریا کے ایتھلیٹس کا دستہ سرمائی اولمپک مقابلوں میں شرکت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا اعلان شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین ہونے والے مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ ان دونوں ممالک نے2 برس بعد پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر آپس میں مذاکرات کیے۔ یہ اولمپکس فروری میں جنوبی کوریا میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سفارتی ذرائع …
شمالی کوریاکاسرمائی اولمپکس میں شر کت کا اعلان

مزید خبریں
پیانگ ینگ ۔ 9 جنوری (اے پی پی) شمالی کوریا کے ایتھلیٹس کا دستہ سرمائی اولمپک مقابلوں میں شرکت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا اعلان شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین ہونے والے مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ ان دونوں ممالک نے2 برس بعد پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر آپس میں مذاکرات کیے۔ یہ اولمپکس فروری میں جنوبی کوریا میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری کی کوشش بھی کی گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پیش رفت کو اہم قرار دیا ہے۔ تاہم واشنگٹن نے کہا ہے کہ کمیونسٹ کوریا کے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات سے قبل شمالی کوریا کو اپنے میزائل اور جوہری پروگرام منجمد کرنا ہوں گے۔








