شمالی کوریا غیر قانونی میزائل تجربات بند کر ے،امریکی ترجمان

92
شمالی کوریا غیر قانونی میزائل تجربات بند کر ے،امریکی ترجمان

واشنگٹن۔18جنوری (اے پی پی):امریکا نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی میزائل تجربات بند کرے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا بارے امریکا کے خصوصی نمائندے سنگ کِم نے جنوبی کوریا اور جاپانی حکام کے ساتھ فون پر بات چیت میں میزائل تجربات پرتشویش کا اظہارکیا ہے اور پیانگ یانگ پر زور دیا کہ وہ کسی پیشگی شرائط کے بغیرمذاکرات کی میز پر واپس آئے ۔

انہوں نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے امریکا کےعزم کا اعادہ کیا ، اس کے ساتھ ساتھ اپنے اتحادیوں جنوبی کوریا اور جاپان کے دفاع کے پختہ عزم کو بھی دُہرایا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کے جوائنٹ چیف آف سٹاف نے بتایا کہ پیرکوعلی الصبح پیانگ یانگ کے ایک ہوائی اڈے سے مشرق کی جانب 2مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔جاپان نے بھی اس میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے۔