شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

سیﺅل/واشنگٹن/ ٹوکیو ۔ 29 مئی (اے پی پی) شمالی کوریا نے اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم تجربہ کے ایک روز بعد پیر کی علی الصبح مختصر فاصلے تک مار کرنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جوبظاہر 3 ہفتوں کے دوران اس کا تیسرا کامیاب میزائل تجربہ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ سکڈ میزائل نے سمندر میں گرنے سے …

سیﺅل/واشنگٹن/ ٹوکیو ۔ 29 مئی (اے پی پی) شمالی کوریا نے اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم تجربہ کے ایک روز بعد پیر کی علی الصبح مختصر فاصلے تک مار کرنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جوبظاہر 3 ہفتوں کے دوران اس کا تیسرا کامیاب میزائل تجربہ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ سکڈ میزائل نے سمندر میں گرنے سے قبل 450 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔امریکا کی بحرالکال کمانڈ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کے مشرقی ساحلی علاقے وون سان کے قریب کیا گیا۔ کمانڈ کے مطابق اس میزائل کو چھ منٹ تک دیکھا گیا اور جس کے بعد یہ بحیرہ جاپان میں جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا۔پیسیفک کمانڈ کا کہنا تھا کہ یہ میزائل شمالی امریکا کے لیے خطرہ نہیں تھا۔ لیکن جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے میزائل تجربے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا جواب دینے کا عزم ظاہر کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply