شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں کا تجربہ،صدر کم جونگ ان نے خود نگرانی کی

پیانگ یانگ۔29دسمبر (اے پی پی):شمالی کوریا نے سمندر میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے دو سٹریٹجک کروز میزائلوں کا تجربہ کیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اس عمل کی خود نگرانی کی۔ انہوں نے ملک کی جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت کو’’لامحدود اور مسلسل‘‘ترقی دینے پر زور …

پیانگ یانگ۔29دسمبر (اے پی پی):شمالی کوریا نے سمندر میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے دو سٹریٹجک کروز میزائلوں کا تجربہ کیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اس عمل کی خود نگرانی کی۔ انہوں نے ملک کی جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت کو’’لامحدود اور مسلسل‘‘ترقی دینے پر زور دیا۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب ضلع سونان سے متعدد میزائل داغے جانے کا علم ہوا جس کا مقصد طویل فاصلے کے میزائل یونٹس کی جوابی حملے کی تیاری اور جنگی صلاحیت کا جائزہ لینا تھا۔

مزید خبریں