پیانگ یانگ۔11مارچ (اے پی پی):شمالی کوریا نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے اور دنیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شنہوا کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے غیر قانونی فوجی حملے خطے کے امن …
شمالی کوریا کی امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں کی مذمت

مزید خبریں
پیانگ یانگ۔11مارچ (اے پی پی):شمالی کوریا نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے اور دنیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔
شنہوا کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے غیر قانونی فوجی حملے خطے کے امن و سلامتی کی بنیادوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریا کو اس صورتحال پر شدید تشویش ہے اور وہ ان اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے جو خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا ایرانی عوام کے اس حق کا احترام کرتا ہے کہ وہ اپنے سپریم لیڈر کا انتخاب خود کریں۔ یہ بیان ایران کی مجلس خبرگان کی جانب سے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حالیہ اعلان کے تناظر میں دیا گیا۔








