ٹوکیو۔ 07 نومبر (اے پی پی) شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانیوں کے لواحقین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ جاپانی وزیرِاعظم شنزو آبے کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کیا جائے۔جاپان کے میڈیا کے مطابق شمالی کوریاکی جانب سے اغوا شدگان کے لواحقین نے وزیرِاعظم شنزو آبے اور صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے …
شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانی باشندوں کے لواحقین کی صدر ٹرمپ سے ملاقات

مزید خبریں
ٹوکیو۔ 07 نومبر (اے پی پی) شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانیوں کے لواحقین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ جاپانی وزیرِاعظم شنزو آبے کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کیا جائے۔جاپان کے میڈیا کے مطابق شمالی کوریاکی جانب سے اغوا شدگان کے لواحقین نے وزیرِاعظم شنزو آبے اور صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلے کا فوری حل چاہتے ہیں۔13 سال کی عمر میں اغوا ہو جانے والی میگومی یوکوتا کے بھائی تاکویا یوکوتا کا کہنا تھا کہ یہ لواحقین اغواشدگان کی تصاویر اپنے ہمراہ لائے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ ان کے خاندان کی خوشی اور امن کے دنوں کی ایک پرانی تصویر ہاتھوں میں لینے اور بغور دیکھنے پر صدر ٹرمپ سے متاثر ہوئے ہیں۔








