شنگھائی تعاون تنظیم ڈیمانسٹریشن زون سے چین یورپ ریل گاڑیوں کی آمدورفت اور مال برداری کے حجم کا نیا ریکارڈ

بیجنگ۔11جنوری (اے پی پی):سال 2025 کے دوران چھنگ داؤ کسٹمز کی نگرانی میں ایس سی او ڈیمانسٹریشن زون سے چین یورپ ریل گاڑیوں کی 1225 ٹرینیں چلائی گئیں اور 8 لاکھ 40 ہزار ٹن درآمدی اور برآمدی مال کی ترسیل ہوئی۔سی جی ٹی این کے مطابق چین کے صوبہ شان دونگ کےچھنگ داؤ کسٹمز نے کہا ہے کہ سال 2025 کے دوران چھنگ داؤ کسٹمز کی نگرانی میں ایس سی …

بیجنگ۔11جنوری (اے پی پی):سال 2025 کے دوران چھنگ داؤ کسٹمز کی نگرانی میں ایس سی او ڈیمانسٹریشن زون سے چین یورپ ریل گاڑیوں کی 1225 ٹرینیں چلائی گئیں اور 8 لاکھ 40 ہزار ٹن درآمدی اور برآمدی مال کی ترسیل ہوئی۔سی جی ٹی این کے مطابق چین کے صوبہ شان دونگ کےچھنگ داؤ کسٹمز نے کہا ہے کہ سال 2025 کے دوران چھنگ داؤ کسٹمز کی نگرانی میں ایس سی او ڈیمانسٹریشن زون سے چین یورپ ریل گاڑیوں کی تعداد اور مال برداری کے حجم دونوں میں بیس فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو تاریخی طور پر اسی مدت کے لحاظ سے ایک نیا ریکارڈ ہے ۔ ایس سی او ڈیمانسٹریشن زون کے قیام کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 5491 چین یورپ مال بردار ٹرینیں اس روٹ پر چل چکی ہیں ، جن کے ذریعے ساڑھے چار لاکھ کنٹینرز بھیجے جا چکے ہیں اور 38 لاکھ ٹن درآمدی اور برآمدی مال کی ترسیل ہو چکی ہے ۔

 

مزید خبریں