بیجنگ ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستیگر نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مابین دوطرفہ تنازعات کو اجتماعی کام میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔ وزیردفاع انجینئر خرم دستگیر نے منگل کو شنگھائی تعاون تنظیم کے دفاع کے وزراءکے 15 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت چین کے سٹیٹ کونسل اور قومی دفاع کے وزیر وائی فنگ …
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مابین دوطرفہ تنازعات کو اجتماعی کام میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا، وزیر دفاع خرم دستگیر

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستیگر نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مابین دوطرفہ تنازعات کو اجتماعی کام میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔ وزیردفاع انجینئر خرم دستگیر نے منگل کو شنگھائی تعاون تنظیم کے دفاع کے وزراءکے 15 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت چین کے سٹیٹ کونسل اور قومی دفاع کے وزیر وائی فنگ ہی نے کی۔ اجلاس میں شنگھائی کے رکن ممالک چین، قزاخستان ، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان کے وزراءاور بھارت کے سفیر نے شرکت کی۔ بیلا روس کے وزیر دفاع نے اجلاس میں مہمان کے طور پر شرکت کی ۔ وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے اپنے ہم منصبوں پر زور دیا کہ اجتماعی چیلنجز کا سامنا جرا¿ت، ہم آہنگی اور تعاون سے کیا جائے۔ پاکستان نے گذشتہ سال جون میں باقاعدہ طور پر شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور تب سے وہ اس تنظیم کا فعال رکن ہے۔ وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر کے طور پر پہلے سرکاری اجلاس میں شرکاءکے ساتھ اعلامیہ پر دستخط کئے۔ انہوں نے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ایک مشترکہ کمیونٹی کی تعمیر کی ”شنگھائی سپرٹ“ کیلئے اپنے تعاون کی پیشکش کی۔








