شنگھائی ۔10اکتوبر (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اورٹاپ سیڈڈ جینک سنر،سپین کے ٹینس سٹار کارلوس الکاراز ،سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ ٹاپ سیڈڈ جینک سنرنے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی بینجمن ٹوڈ شیلٹن …
شنگھائی ماسٹرز اوپن مینز سنگلز ، جینک سنر،کارلوس الکاراز ،نوویک جوکووچ اور ڈینیئل مدویدیف کوارٹر فائنل میں داخل
شنگھائی ۔10اکتوبر (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اورٹاپ سیڈڈ جینک سنر،سپین کے ٹینس سٹار کارلوس الکاراز ،سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
ٹاپ سیڈڈ جینک سنرنے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی بینجمن ٹوڈ شیلٹن کو ہرا کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،سپین کے کارلوس الکاراز نے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی گیل مونفلس کو شکست دی اور کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے پری کوارٹر فائنل میچ میں روسی حریف کھلاڑی رومن رشاتووچ سیفیولن کو پچھاڑکر ٹاپ 8 رائونڈ کوالیفائی کیاجبکہ روسی کی ڈینیئل مدویدیف نے یونانی حریف کھلاڑی سٹیفانوس کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ٹاپ سیڈڈ جینک سنرنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے
امریکی حریف کھلاڑی بینجمن ٹوڈ شیلٹن کو 4-6 اور 6-7(1-7)سے ہرا کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے ایک اور میچ میں سپین کے کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے حریف کھلاڑی گیل مونفلس کوسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے شکست دی اور ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے پری کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی رومن رشاتووچ سیفیولن کوسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ایک اور میچ میں روسی کی ڈینیئل مدویدیف نے مینز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ میں یونانی حریف کھلاڑی سٹیفانوس ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7)اور 3-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا









