شہباز شریف کیلئے واپسی کی خصوصی اجازت دی جانی چاہئے،جوں ہی شہباز شریف کو بتایا گیا کہ پاکستان کیلئے فلائیٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے، انھوں نے فوراً مریم اورنگزیب کو وطن واپسی کا بیان داغنے کا کہہ دیا،وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کیلئے واپسی کی خصوصی اجازت دی جانی چاہئے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ جوں ہی شہباز شریف کو بتایا گیا کہ پاکستان کیلئے فلائیٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے فوراً …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کیلئے واپسی کی خصوصی اجازت دی جانی چاہئے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ جوں ہی شہباز شریف کو بتایا گیا کہ پاکستان کیلئے فلائیٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے فوراً مریم اورنگزیب کو وطن واپسی کا بیان داغنے کا کہہ دیا۔ پتہ نہیں یہ پاکستان کے لوگوں کو اتنا بیوقوف کیوں سمجھتے ہیں۔ ؟میری وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کیلئے خصوصی اجازت دی جانی چاہئے اور 14 دن ان کو میو ہسپتال کو آرنٹین کرایا جائے تا کہ انہیں احساس ہو کہ ہسپتال کی کیا اہمیت ہے۔