شہداءنے عظیم قربانیوں کے زریعے ہمارا مستقبل محفوظ کرلیاہے، پاکستان اپنے بہادرسپاہیوں کو سیلوٹ پیش کرتا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

152
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی سے ہوانگ شن میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مادروطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذارانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداءنے عظیم قربانیوں کے زریعے ہمارا مستقبل محفوظ کرلیاہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے بہادرسپاہیوں کو سیلوٹ پیش کرتا ہے جنہوں نے سرحدوں کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ شہید حوالدارعبدالرب اورشہید نائیک خرم نے کنٹرول لائن کے ساتھ شہریوں کادفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ شہداءنے عظیم قربانیوں کے زریعے ہمارا مستقبل محفوظ کرلیاہے۔