اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے پاکستان کا خواب حقیقت بنا،شہداکی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں، 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پیر 23 مارچ کو جاری پیغام میں چیئرمین سینیٹ …
شہداکی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں، چیئرمین سینیٹ کی یومِ پاکستان پر قوم کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے پاکستان کا خواب حقیقت بنا،شہداکی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں، 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پیر 23 مارچ کو جاری پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں آزادی کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،1940 کی قرارداد نے مسلمانوں کو ایک واضح منزل فراہم کی۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کا قیام اجتماعی جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ سید یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر مسلمانوں نے آزادی کی جدوجہد کی۔ انہوں نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی قراردادِ لاہور نے الگ وطن کی بنیاد رکھی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے پاکستان کا خواب حقیقت بنا۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر ملک کا دفاع مضبوط کیا، شہید بے نظیر بھٹو کے اقدامات سے قومی سلامتی کو استحکام ملا ۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان آج ایک مضبوط دفاعی قوت کے طور پر دنیا میں موجود ہے ،افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ شہداکی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں،پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پوری قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے قومی یکجہتی، آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار ناگزیرہیں ۔اپنے تہنیتی پیغام کے آخر میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مسائل کے حل کے لئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا اور پاکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی دعاکی۔








