شہرہ آفاق ایئر مارشل) ریٹائرڈ ) اصغر خان 17جنوری 1921ءکو جموں و کشمیر کے فوجی گھرانے میں پیدا ہوئے

اسلام آباد ۔ 06جنوری (اے پی پی)شہرہ آفاق ایئر مارشل ) ریٹائرڈ ) اصغر خان جو جمعہ کو ہم سے بچھڑ گئے تھے ، 17جنوری 1921ءکو جموں و کشمیر میں مخصوص فوجی روایات کے حامل گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ ایچی سن کالج لاہور سے اپنی تعلیم مکمل کرنے بعد انہوں نے 1940ءمیں رائل انڈین ایئر فورس میں شمولیت اختیار کی ۔ انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران برما …

اسلام آباد ۔ 06جنوری (اے پی پی)شہرہ آفاق ایئر مارشل ) ریٹائرڈ ) اصغر خان جو جمعہ کو ہم سے بچھڑ گئے تھے ، 17جنوری 1921ءکو جموں و کشمیر میں مخصوص فوجی روایات کے حامل گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ ایچی سن کالج لاہور سے اپنی تعلیم مکمل کرنے بعد انہوں نے 1940ءمیں رائل انڈین ایئر فورس میں شمولیت اختیار کی ۔ انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران برما میں بطور کم عمر ترین لڑاکا ہوا باز حصہ لیا، قیام پاکستان کے بعد وہ رائل پاکستان ایئر فورس میں منتقل ہوگئے اور رائل پاکستان ایئر فورس کالج رسالپور کے پہلے کمانڈنٹ مقرر ہوئے ۔ ا صغر خان نے آزادی کے فوراً بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان چھڑنے والی کشمیر کی جنگ میں موثر طورپر حصہ لیا۔ ایئر مارشل اصغر خان کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے رائل پاکستان ایئر فورس کے تربیتی سکول رسالپور کے اپریل 1948ءکے تاریخی دورے کے موقع پر استقبال کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔

Leave a Reply