شہری موسم کی صورتحال بارے معلومات کے لئے سوشل میڈیاکی بجائے مصدقہ ذرائع سے رجوع کریں، ترجمان محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) محکمہ موسمیات پاکستان نے شہریوں کو موسم کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر انحصار کرنے کی بجائے مصدقہ ذرائع سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر موسم کے بارے میں کی جانے والی پیشینگوئی پر یقین نہ کریں بلکہ اس کے لئے محکمہ موسمیات کے ٹیلی …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) محکمہ موسمیات پاکستان نے شہریوں کو موسم کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر انحصار کرنے کی بجائے مصدقہ ذرائع سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر موسم کے بارے میں کی جانے والی پیشینگوئی پر یقین نہ کریں بلکہ اس کے لئے محکمہ موسمیات کے ٹیلی فون نمبرز، ویب سائیٹ اور ایپ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے فون نمبرز 051-9250363-64، ویب سائیٹ www.pmd.gov.pk، یو ٹیوب pmdweathertv، موبائل ایپ PMDweather پر رابطہ کریں۔