لاہور۔یکم جون (اے پی پی )سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر شہر بھر کے تمام ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز کھول دئیے گئے۔18 مارچ کو کورونا وباءکے خدشات کے پیش نظر شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے شہر بھر کے تمام لائسنسنگ سنٹرز کو بند کر دیا گیا تھا۔اس موقع پر سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابدنے لائسنسنگ سنٹرز پر کورونا وباءسے بچاو کیلئے …
شہر بھر کے تمام ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز کھول دیے گئے

مزید خبریں
لاہور۔یکم جون (اے پی پی )سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر شہر بھر کے تمام ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز کھول دئیے گئے۔18 مارچ کو کورونا وباءکے خدشات کے پیش نظر شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے شہر بھر کے تمام لائسنسنگ سنٹرز کو بند کر دیا گیا تھا۔اس موقع پر سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابدنے لائسنسنگ سنٹرز پر کورونا وباءسے بچاو کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف لائسنسنگ سنٹرز کے وزٹس بھی کیے۔سی ٹی او نے ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرز ڈیفنس اور ارفع کریم کادورہ کیا۔سی ٹی او لاہور نے ٹیسٹنگ سنٹرز میں سماجی فاصلوں کی پالیسی کا بغور جائزہ لیا۔اس موقع پرسی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابدکا کہنا تھا کہ لائسنسنگ سنٹرز پر شہریوں اور عملے کی حفاظت کے حوالے سے جامع انتظامات کیے گئے ہیں ۔ڈرائیونگ سنٹرز میں بغیر ماسک، گلوز کسی امیدوار کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی،بیمار، بخار، کھانسی اورنزلہ کی شکایت والے امیدوار بھی ٹیسٹنگ سنٹرز میں نہیں داخل ہو سکیں گے،سنٹرز میں شہریوں کے ہاتھ دھونے کیلئے صابن اور پانی کا اہتمام بھی کیا گیا








