شہزادہ منصور بن بدر بن سعود انتقال کرگئے

121
شہزادہ منصور بن بدر بن سعود انتقال کرگئے

ریاض۔28اپریل (اے پی پی):شہزادہ منصور بن بدر بن سعود انتقال کرگئے۔ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ منصور کی نماز جنازہ ہفتے کو ریاض میں جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کردی گئی ہے۔

ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔