شہید میجر احمر رضا کے لواحقین کا عید کے موقع پر پاک فوج کے شہدااور جوانوں کےلئے جذبات کا اظہار

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):شہید میجر احمر رضا کے لواحقین نے عید الفطر کے موقع پر پاک فوج کے شہدا اور جوانوں کےلئے جذبات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ شہید میجر احمر رضا کے لواحقین نے کہا کہ عید کے پُرمسرت موقع پر پاکستان آرمی کے تمام جوانوں، افسران، شہدا اور ان کے اہلِ خانہ کو عید مبارک پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید میجر احمر رضا کے …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):شہید میجر احمر رضا کے لواحقین نے عید الفطر کے موقع پر پاک فوج کے شہدا اور جوانوں کےلئے جذبات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ شہید میجر احمر رضا کے لواحقین نے کہا کہ عید کے پُرمسرت موقع پر پاکستان آرمی کے تمام جوانوں، افسران، شہدا اور ان کے اہلِ خانہ کو عید مبارک پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید میجر احمر رضا کے بھائی نے کہا کہ شہید میجر احمر رضا آئیوری کوسٹ میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے دوران شہید ہوئے، شہادت کی خبر اچانک ملی، جس پر صبر و شکر ادا کیا۔ بھائی شہید میجر احمر رضا نے کہا کہ آئندہ بھی وطنِ عزیز کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور تمام فوجی بھائیوں کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام شہدا کے اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے اور پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ شہید میجر احمر رضا کی بہن نے کہا کہ احمر رضا کا یومِ پیدائش 23 مارچ کو تھا اور والد کہا کرتے تھے کہ ان کی آمد پر توپوں کی سلامی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شہادت کے بعد بھی انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا اور وہ اسی شان کے ساتھ رخصت ہوئے۔