شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کوشہداءپیکیج کے تحت گھر اور پلاٹ بھی دیئے جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

لاہور۔13 جون(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے داتا دربار کے باہر دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں شہید ہیڈ کانسٹیبل شاہد نذیر،شہید ہیڈکانسٹیبل محمد سہیل، شہید کانسٹیبل محمد صدام حسین اور شہید کانسٹیبل محمد سلیم کے والدین،بیوائیں اور بچے شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ …

لاہور۔13 جون(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے داتا دربار کے باہر دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں شہید ہیڈ کانسٹیبل شاہد نذیر،شہید ہیڈکانسٹیبل محمد سہیل، شہید کانسٹیبل محمد صدام حسین اور شہید کانسٹیبل محمد سلیم کے والدین،بیوائیں اور بچے شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ روپے کی مالی امداد کے چیک دیئے اورشہداءکے بچوں کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کوشہداءپیکیج کے تحت گھر اور پلاٹ بھی دیئے جائیں گے۔ لواحقین کو شہید اہلکار کی ریٹائرمنٹ کی مدت ملازمت مکمل ہونے تک پوری تنخواہ بھی ملتی رہے گی جبکہ شہید اہلکار کی بیوہ، بیٹے یا بیٹی کو سرکاری ملازمت بھی دی جائے گی۔ شہداءکے اہل خانہ ان کی ریٹائرمنٹ تک سرکاری گھر میں رہ سکیں گے اور شہداء کے بچوں کو فری تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

Leave a Reply