اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ شیخ چلی کی نحوست پرویزمشرف کی طرح عمران خان کو بھی لے ڈوبے گی۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پہلے نوازشریف پھر پرویزمشرف اور اب عمران خان شیخ چلی کی آخری امید ہیں۔انہوں نے کہاکہ بڑے بے شرم دیکھے لیکن لال حویلی سا بے شرم نہیں دیکھا ۔انہوں نے کہا …
شیخ چلی کی نحوست پرویزمشرف کی طرح عمران خان کو بھی لے ڈوبے گی، سعد رفیق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ شیخ چلی کی نحوست پرویزمشرف کی طرح عمران خان کو بھی لے ڈوبے گی۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پہلے نوازشریف پھر پرویزمشرف اور اب عمران خان شیخ چلی کی آخری امید ہیں۔انہوں نے کہاکہ بڑے بے شرم دیکھے لیکن لال حویلی سا بے شرم نہیں دیکھا ۔انہوں نے کہا کہ ذِلت اور رونا دھونا پی ٹی آئی کا مقدر ہے۔ پی ٹی آئی لیڈروں کی تقریریں مدہوشی، لاف زنی اور بہتان تراشی کا ملغوبہ تھیں۔ خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی دروغ گوئی ، بے شرمی اور بد دیانتی کا شاہکار ہے اور عمران خان تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ 1970 میں بھٹو اور 2013میں عمران نے تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا۔انہوں نے کہا کہ عمرانی ٹولہ چند روزہ اقتدار کے لئے باولا ہو چکا ہے۔اگر دس ارب کی آفر کا ثبوت نہ دیا تو قانون اور عوام کی عدالت میں گھسیٹیں گے۔وزیرریلوے نے کہا پی ٹی آئی والو تیار ہو جاو ! 3 مئی سے تمہاری عدالتی تلاشی شروع ہو رہی ہے اور دوسروں کیلئے گڑھے کھودنے والا عمران اپنے کھودے ہوئے گڑھے میں گِرنے والا ہے۔








