شیری رحمان کا معروف ادبی اور تعلیمی شخصیت عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے معروف ادبی اور تعلیمی شخصیت عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ پیر کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ عارفہ سیدہ زہرہ نے ہمیشہ تعلیم، سماجی انصاف اور قوم کی ترقی کے لیے غیر متزلزل جدوجہد کی، ان کی شخصیت نے معاشرتی …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے معروف ادبی اور تعلیمی شخصیت عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ پیر کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ عارفہ سیدہ زہرہ نے ہمیشہ تعلیم، سماجی انصاف اور قوم کی ترقی کے لیے غیر متزلزل جدوجہد کی، ان کی شخصیت نے معاشرتی شعور کو بیدار کرنے اور علمی گفتگو کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ عارفہ سیدہ زہرہ کے جانے سے علمی اور فکری دنیا میں بڑا خلا پیدا ہوگیا، وہ انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کی بے مثال آواز تھیں۔ عارفہ سیدہ زہرہ کی علمی، ادبی اور فکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،عارفہ سیدہ زہرہ کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔