شیل پاکستان کا نئے ریٹیلز سٹیشنر کے قیام کے لئے 15 تا 16 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) شیل پاکستان نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے لئے نئے ریٹیلز سٹیشنر کے قیام کے لئے 15 تا 16 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ شیل پاکستان کے ایکسٹرنل ریلیشنز کے سربراہ حبیب حید ر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک ) اور نئی آٹو موٹو ڈویلپمنٹ پالیسی (اے ڈی پی2016-21ء) کے …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) شیل پاکستان نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے لئے نئے ریٹیلز سٹیشنر کے قیام کے لئے 15 تا 16 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ شیل پاکستان کے ایکسٹرنل ریلیشنز کے سربراہ حبیب حید ر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک ) اور نئی آٹو موٹو ڈویلپمنٹ پالیسی (اے ڈی پی2016-21ء) کے تحت گاڑیاں تیارکرنے والی کئی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں جس سے آئندہ چند سال کے دوران گاڑیوں کی مقامی پیداوار میں 60 فیصد سے زائد کا اضافہ متوقع ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کے تناظر میں کمپنی نے ریٹیلز کے کاروبار میں توسیع کے لئے سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کو پٹرولیم کی معیاری مصنوعات کی فروخت کو یقینی بنایا جا سکے۔