شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین چین امریکہ تعلقات، مشترکہ دلچسپی کے اہم عالمی اور علاقائی امور پرگہرا تبادلہ خیال،چین امریکہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق بیجنگ۔09 نومبر (اے پی پی)چین کے نائب وزیر خارجہ جن زئے گوانگ نے جمعرات کے روز میڈیا کو بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے چین امریکہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے اہم …
شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین چین امریکہ تعلقات، مشترکہ دلچسپی کے اہم عالمی اور علاقائی امور پرگہرا تبادلہ خیال،چین امریکہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

مزید خبریں
شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین چین امریکہ تعلقات، مشترکہ دلچسپی کے اہم عالمی اور علاقائی امور پرگہرا تبادلہ خیال،چین امریکہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق
بیجنگ۔09 نومبر (اے پی پی)چین کے نائب وزیر خارجہ جن زئے گوانگ نے جمعرات کے روز میڈیا کو بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے چین امریکہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے اہم عالمی اور علاقائی امور پر ایک پرخلوص ماحول میں گہرا تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے متعدد ثمرات سامنے آئے ہیں۔ جن زئے گوانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور نے چین امریکہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ فریقین کا خیال ہے کہ چین اور امریکہ دونوں پر مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ عالمی امن ، استحکام اور خوشحالی کے تحفظ کی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ آگے بڑھتے ہوئے چین امریکہ تعلقات دونوں ممالک اور پوری عالمی برادری کے مفادات سے مطابقت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ فریقین نے اعلی سطح کے تبادلوں میں اضافے ، وسیع پیمانے پر تعاون کے فروغ اور باہمی احترام کی بنیاد پر تنازعات پر قابو پاتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مفاہمت اور دوستی میں اضافے نیز تعاون کے ذریعے اہم عالمی و علاقائی مسائل اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔قبل ازیں چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعراتکی صبح عظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے باہر میدان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین کے سرکاری دورے پر استقبال کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔








