اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ولہار سٹیشن "صادق آباد" پر ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریلوے کو ہدایت کی ہے کہ ریلوے انفراسٹرکچر کی بہتری اور حفاظتی معیارات کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیراعظم نے قیمتی جانی نقصان پر دلی دکھ اورتعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی …
صادق آباد ٹرین حادثہ نہایت افسوسناک ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ولہار سٹیشن "صادق آباد” پر ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریلوے کو ہدایت کی ہے کہ ریلوے انفراسٹرکچر کی بہتری اور حفاظتی معیارات کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیراعظم نے قیمتی جانی نقصان پر دلی دکھ اورتعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ صادق آباد ٹرین حادثہ نہایت افسوسناک ہے۔ وزیر اعظم نے وزیرریلوے کو ہدایت کی کہ ریلوے انفراسٹرکچرسے برتی جانے والی دہائیوں پر محیط غفلت کے فوری تدارک اورحفاظتی معیارات کویقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔








