اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کا قد رضا ربانی یا راجہ ظفرالحق کے برابر نہیں صادق سنجرانی کا قد رضا ربانی یا راجہ ظفرالحق کے برابر نہیں،رضاربانی چیئرمین سینیٹ کے لیے سب سے موزوں ترین شخصیت تھے، صادق سنجرانی کی جیت حکومت کی نہیں بلکہ جمہوری اقدار کی شکست ہے۔گزشتہ روز ایک نجی …
صادق سنجرانی کا قد رضا ربانی یا راجہ ظفرالحق کے برابر نہیں،رضاربانی چیئرمین سینیٹ کے لیے سب سے موزوں ترین شخصیت تھے، صادق سنجرانی کی جیت حکومت کی نہیں بلکہ جمہوری اقدار کی شکست ہے ۔وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کا قد رضا ربانی یا راجہ ظفرالحق کے برابر نہیں صادق سنجرانی کا قد رضا ربانی یا راجہ ظفرالحق کے برابر نہیں،رضاربانی چیئرمین سینیٹ کے لیے سب سے موزوں ترین شخصیت تھے، صادق سنجرانی کی جیت حکومت کی نہیں بلکہ جمہوری اقدار کی شکست ہے۔گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رضاربانی چیئرمین سینیٹ کے لیے سب سے موزوں ترین شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے رضا ربانی کی خدمات اور ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے کام پر ان کی غیر مشروط حمایت کی پیشکش کی تھی۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کی جیت حکومت کی نہیں بلکہ جمہوری اقدار کی شکست ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ ظفرالحق ایک وفادار اور تجربہ کار سیاستدان ہیں اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے آمرانہ دور میں وہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ تھے۔








