صحافیوں کو سازگار اور محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے ملکر کام کرنا چاہیے،مارگریٹ ایڈمسن

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی)پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے پاکستان سمیت اقوام متحدہ کے تمام رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ صحافیوں کو اپنی ذمہ داریاں آزادانہ نبھانے کیلئے انہیں سازگار اور محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے ملکر کام کرنا چاہیئے۔جمعرات کو صحافیوں کیخلاف جرائم کے خاتمہ سے متعلق عالمی دن کے موقع پر اپنے …

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی)پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے پاکستان سمیت اقوام متحدہ کے تمام رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ صحافیوں کو اپنی ذمہ داریاں آزادانہ نبھانے کیلئے انہیں سازگار اور محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے ملکر کام کرنا چاہیئے۔جمعرات کو صحافیوں کیخلاف جرائم کے خاتمہ سے متعلق عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ 2018-20 کے دوران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے رکن کی حیثیت سے اظہار رائے کی آزادی آسٹریلیا کیلئے توجہ کا مرکز رہیگی۔ایڈمسن نے کہ کہ ہم پاکستان سمیت اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ صحافیوں کو آزادانہ اور اخلاقی دائرے کے اندر اپنی ذمہ داریاں آزادانہ نبھانے کی غرض سے انہیں ساز گار اور محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے ملکر کام کریں۔

Leave a Reply