اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافیوں کے حق کی فراہمی کے نوٹیفکیشن کی منظوری دیتے ہوئے بے حد خوشی ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان ورکرز اور محنت کشوں کو اپنے دل کے بہت قریب رکھتے ہیں، انہیں سہولیات دینے اور ان کا حق ان تک پہنچانے کے اقدامات جاری رکھیں گے۔ جمعہ …
صحافیوں کے حق کی فراہمی کے نوٹیفکیشن کی منظوری دیتے ہوئے بے حد خوشی ہوئی ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافیوں کے حق کی فراہمی کے نوٹیفکیشن کی منظوری دیتے ہوئے بے حد خوشی ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان ورکرز اور محنت کشوں کو اپنے دل کے بہت قریب رکھتے ہیں، انہیں سہولیات دینے اور ان کا حق ان تک پہنچانے کے اقدامات جاری رکھیں گے۔ جمعہ کو یہاں جاری اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ صحافیوں کے حق کی فراہمی کے نوٹیفکیشن کی منظوری دیتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 19 سال کے طویل عرصہ کے بعد آنے والا آٹھواں ویج بورڈ ایوارڈ صحافیوں اور ان کے بچوں کا حق ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کے نوٹیفکیشن کا اجراءمیرے لئے اور وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے نہایت خوشی اور اطمینان کا باعث ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اخبارات سے وابستہ محنت کشوں کی اجرت کے تعین کا دیرینہ مطالبہ آج الحمدللہ پورا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ورکرز اور محنت کشوں کو اپنے دل کے بہت قریب سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز اور محنت کشوں کو سہولیات دینے اور ان کا حق ان تک پہنچانے کے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔ قبل ازیں معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کے نوٹیفکیشن کی منظوری دی۔








