اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ بیماریوں کا علاج اور بچائو حکومت کے منشور میں شامل ہے، صحت مند پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے، نئے پاکستان میں ہر شہری کو صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں حکومت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔ ہفتہ …
صحت مند پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے، نئے پاکستان میں ہر شہری کو صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں، اس ضمن میں حکومت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ بیماریوں کا علاج اور بچائو حکومت کے منشور میں شامل ہے، صحت مند پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے، نئے پاکستان میں ہر شہری کو صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں حکومت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔ ہفتہ کو پی ٹی وی کے پروگرام ”صحت مند پاکستان، نیا پاکستان” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی ترقی کے حوالے سے اپنے 5 سالہ منصوبے میں اقوام متحدہ کا 17 نکاتی ایجنڈا شامل کیا ہوا ہے، مشترکہ کاوشوں سے صحت و انسانی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی کو پروگرام شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ پروگرام وزیر اعظم عمران خان کے صحت مند پاکستان کے ویژن کو لوگوں تک پہنچانے کا وسیلہ ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات اور ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے جن کے ذریعے صحت کی ترویج کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 25 فیصد اموات آب و ہوا کے صاف نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہیں، وزارت صحت کو وزارت ماحولیات کے ساتھ مل کر ایئر پولوشن پر کام کرنا چاہیے۔








