صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کے لئے اس پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی میڈیا گفتگو

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کے لئے اس پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے،اتنی توجہ اس سے پہلے کسی حکومت نے اس شعبہ کی ترقی پر نہیں دی جتنی اب دی جا رہی ہے،اب سب کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ اس شعبہ میں اگر ہم سرمایہ کاری …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کے لئے اس پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے،اتنی توجہ اس سے پہلے کسی حکومت نے اس شعبہ کی ترقی پر نہیں دی جتنی اب دی جا رہی ہے،اب سب کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ اس شعبہ میں اگر ہم سرمایہ کاری نہیں کریں گے ہمارے لوگوں میں بہتری نہیں آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کے لئے سب سے پہلے افرادی قوت کو بڑھانا ہو گا،ریگولیٹرز کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور صحت کے شعبہ سے منسلک تمام اداروں کے انتظامی امور کو بہتر بنانا ہے ،ان سب پر کام ہو رہا ہے لیکن اس میں بتدریج بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اس میں رکاوٹیں بھی آئیں گی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا لیکن اگر ہم اپنے کام کے ساتھ مخلص ہیں اور بہتری لانے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں تو کوئی وجہ بھی ہمیں کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی۔