اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا اور زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزارت قومی صحت اور وزارت سمندر پار پاکستانیز کے اشتراک سے صحت کے شعبے کی پائیدار شروعات کے لئے پلیٹ فارم قائم ، صحت کے شعبے کی ترقی اور بہتری کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانی ماہرین صحت کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا،شوکت خانم ہسپتال کے قیام میں …
صحت کے شعبے میں پائیدار شروعات کے لئے وزارت صحت اور اوور سیز پاکستانیز کے اشتراک سے پلیٹ فارم قائم
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا اور زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزارت قومی صحت اور وزارت سمندر پار پاکستانیز کے اشتراک سے صحت کے شعبے کی پائیدار شروعات کے لئے پلیٹ فارم قائم ، صحت کے شعبے کی ترقی اور بہتری کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانی ماہرین صحت کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا،شوکت خانم ہسپتال کے قیام میں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات قابل ستائش ہیں، وزیراعظم کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بیرونی ممالک میں تقریباً 25 ہزار پاکستانی ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں اور حکومتی سطح پر دونوں وزارتیں مل کر ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔









