صدرآزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کاآزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں نوجوانوں کی قومی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد۔ 18 اکتوبر(اے پی پی)آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ ملک کی ترقی و استحکام کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں اور ان قوتوں کا ساتھ دیں جو وطن عزیز کو امن و آشتی کا گہوارہ بنا کر اسے دنیا کی مہذب اقوام کی صف میں کھڑا کرنا چاہتی ہیں۔ صدارتی سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار …

اسلام آباد۔ 18 اکتوبر(اے پی پی)آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ ملک کی ترقی و استحکام کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں اور ان قوتوں کا ساتھ دیں جو وطن عزیز کو امن و آشتی کا گہوارہ بنا کر اسے دنیا کی مہذب اقوام کی صف میں کھڑا کرنا چاہتی ہیں۔ صدارتی سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے تعاون سے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں نوجوانوں کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جن اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اس کا حل مکمل قومی اتحاد اور یکجہتی میں مضمر ہے اور قومی یکجہتی کے فروغ اور ترویج کےلئے ملک کے نوجوان سب سے بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ محنت اور انتہائی لگن سے تعلیم حاصل کریں اور علم و ہنر کے ہتھیاروں سے مسلح ہو کر قومی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔