صدرآزاد جموں و کشمیرکی مسئلہ کشمیر کوموئثر طورپر اجاگر کرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے متحرک اور فعال کردارکی تعریف

لندن ۔ 6 فروری (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کوموئثر طورپراجاگر کرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے متحرک اور فعال کردارکی تعریف کی ہے اور اس معاملہ پر چین کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کئے جانے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر جمعرات کو لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں …

لندن ۔ 6 فروری (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کوموئثر طورپراجاگر کرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے متحرک اور فعال کردارکی تعریف کی ہے اور اس معاملہ پر چین کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کئے جانے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر جمعرات کو لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے برطانیہ اور دنیا بھر میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے کردار کو سراہا جنہوں نے کشمیر ایشو پر بھر پور آواز بلند کی اوردنیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کا یہ بیانیہ کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں سراسر جھوٹ ہے ، دنیا بھر کے معروف پارلیمینٹیرینز ،عالمی میڈیا ،سول سوسائٹی کے کارکن اور انسانی حقوق کی تنظیمیوں نے بھارتی دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے اصل چہرے کو بے نقاب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کردار مایوس کن ہے۔ سلامتی کونسل کے دو سیشن سلامتی کونسل کے صدر کی جانب سے کوئی بیان جاری کئے بغیر ختم ہوئے جو اس اہم مسئلہ پر سیکورٹی کونسل کی لاپرواہی ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی انتہا پسند ہندو تواذہنیت کا بھی حوالہ دیاجس کا پرچار فاشسٹ بی جے پی اور آر ایس ایس تنظیم کررہی ہے جو مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت نے جموں وکشمیر کے ایک بڑے علاقہ پر غیر قانونی طور قبضہ کیا اور جموں وکشمیر کی بین الا قوامی طور پرمسلمہ متنازعہ حیثیت کے باوجود 5 اگست اور 31 اکتوبر کے اقدامات کے ذریعہ اسے یونین کا حصہ بنایا ۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں بحث پر برطانوی اور یورپی پارلیمنٹیرینز سے اظہار تشکر کیا ۔