اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) صدرآزاد جموں کشمیرسردار مسعوداحمد خان نے وفاقی وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر مسئلہ کشمیر،خطہ کی موجودہ صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔صدرآزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں منتقل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ …
صدرآزاد کشمیرسردار مسعوداحمد خان کی وفاقی وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) صدرآزاد جموں کشمیرسردار مسعوداحمد خان نے وفاقی وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر مسئلہ کشمیر،خطہ کی موجودہ صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔صدرآزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں منتقل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا اور دنیا مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔اس موقع پر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر آج قوم نے جوش وخروش سے یکجہتی کشمیر ریلیوں میں شرکت کی اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوگئی ہے، عالمی برادری کرفیوکے فوری خاتمے کے لئے بھارت پر زور دے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہئے۔








