راولاکوٹ ۔ 2 جنوری (اے پی پی) آزاد کشمیرکے صدرسردارمسعود خان نے پونچھ ڈویژن میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے تحت جاری تمام منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے یہ ہدایات چیف انجینئر شاہرات سے ملاقات کے دوران دیں ،ملاقات میں صدر کو پونچھ ڈویژن میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے تحت جاری تمام منصوبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ …
صدرآزاد کشمیر سردارمسعود خان کی پونچھ ڈویژن میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت

مزید خبریں
راولاکوٹ ۔ 2 جنوری (اے پی پی) آزاد کشمیرکے صدرسردارمسعود خان نے پونچھ ڈویژن میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے تحت جاری تمام منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے یہ ہدایات چیف انجینئر شاہرات سے ملاقات کے دوران دیں ،ملاقات میں صدر کو پونچھ ڈویژن میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے تحت جاری تمام منصوبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ کمشنر پونچھ ڈویژن نے اپنی ڈویژن کے اندر امن وامان ، ایل او سی کی موجودہ صورتحال ، ڈویژن میں موجود پونچھ یونیورسٹی اور اس کے نئے کھولے جانے والے کیمپسز کے بارے میں بھی صدر آزاد کشمیر کو تفصیل سے آگاہ کیا ۔صدر نے راولاکوٹ کی مختلف سڑکوں کا معائنہ کیا ا،اس موقع پر ان کے ساتھ متعلقہ محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے۔








