صدربلوچستان عوامی پارٹی و وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا پالیسی بیان

کوئٹہ۔27ستمبر(اے پی پی)بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ جس طریقے سے صوبائی حکومت نے اپنی حکمت عملی سے ترقیاتی منصوبہ بندی ،خدمات ،یوتھ کی ترقی،تعلیم ،صحت ،مواصلات ،معدنیات،زراعت ،ساحل اور ماہی گیری،لائیو سٹاک،ماحولیات،کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں کی ترقی،عمومی نظم ونسق کی بہتری،شفافیت اور احتساب ،سماجی ومعاشی ترقی،سیاحت،خواتین کی ترقی اور حقوق کے تحفظ اور بدعنوانی کے خاتمے کی جانب اپنی توجہ …

کوئٹہ۔27ستمبر(اے پی پی)بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ جس طریقے سے صوبائی حکومت نے اپنی حکمت عملی سے ترقیاتی منصوبہ بندی ،خدمات ،یوتھ کی ترقی،تعلیم ،صحت ،مواصلات ،معدنیات،زراعت ،ساحل اور ماہی گیری،لائیو سٹاک،ماحولیات،کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں کی ترقی،عمومی نظم ونسق کی بہتری،شفافیت اور احتساب ،سماجی ومعاشی ترقی،سیاحت،خواتین کی ترقی اور حقوق کے تحفظ اور بدعنوانی کے خاتمے کی جانب اپنی توجہ مبذول کرتے ہوئے پالیسیاں مرتب کیں اور ان پر عمدرآمد شروع کیا اس کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں جس کا مشاہدہ نہ صرف یہاں کے عوام خود کر رہے ہیں بلکہ باہر سے آنے والے لوگ بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں اور انشاءاللہ آنے والے وقتوں میں مزید بہتری آئے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک پالیسی بیان میں کیا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی صیح معنوں میں ایک ترقی پسند جماعت ہے جس نے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، بی اے پی کے صدر نے کہا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے اراکین اور دوستوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ ان پر بھرپور اعتماد کیا اور موجودہ حالات میں صرف بلوچستان کی ترقی کو ترجیح دی ،وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک ابھرتی ہوئی سیاسی جماعت ہے جو کسی قسم کی لسانیت تعصب رنگ ونسل اور علاقائی تعلق سے بالاتر ہو کر صرف صوبے کے عوام کی ترقی کے مشن پر گامزن ہے، انہو ں نے کہا ہے کہ دو سال قبل بی اے پی نے جو منشور پیش کیا تھا الحمداللہ آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اس منشور سے بھی آگے جا کر کام کیا جو کہ دراصل کسی بھی پارٹی کا مقصد ہونا چاہیے، وزیراعلیٰ نے کہا بلوچستان عوامی پارٹی میں اللہ کے فضل سے بہت قد آور مخلص اور محنتی لو گ شامل ہیں جو ہر وقت پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ ورکرز پارٹی کے عہدیدار اور پارٹی کے سپورٹرز جماعت کے اہم ستون ہیںاور بی اے پی کے ترقیاتی اقدامات ایک مثال ثابت ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ انفرادی طور پر شائد کچھ لوگ ناخوش ہوں جو کہ ہر جماعت کے اندر ہوتا ہے بی اے پی کے صدر نے مزید کہا ہے کہ آنے والے پارٹی انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی ایک جمہوری اندا زمیں اپنی پارٹی کے اصل اورطاقت کو سامنے لاتے ہوئے کرائے گی جو پارٹی کے مرکزی صدر سے لیکر ضلعی سطح تک ہونگے جن میں مزید قابل لوگ آگے آئیں گے، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ انہیں قوی امید ہے کہ انشاءاللہ پارٹی کے صدر کی زمہ داریوں کو مزید بہتر انداز میں پورا کر نے کے لیے بی اے پی کے لوگ ایک اچھے قابل وژنری اور مستقبل کو دیکھتے ہوئے ایک نئے شخص کا انتخاب کرینگے جو پارٹی کو مزید فعال بہتر اور یکجہت بنائے گا۔