اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے پارلیمانی قائد عرفان صدیقی کے انتقال پرغم کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے سینیٹر عرفان صدیقی کے خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پاکستان میں جمہوریت کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔ صدر نے عرفان صدیقی کے ایصالِ …
صدر مملکت آصف علی زرداری کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے پارلیمانی قائد عرفان صدیقی کے انتقال پرغم کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے سینیٹر عرفان صدیقی کے خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پاکستان میں جمہوریت کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔ صدر نے عرفان صدیقی کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا کی اور ان کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا۔








