اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سرزمین کشمیر سے ابھرنے والی خالصتاً مقامی تحریک کو بدنام کرنے کے لیے بھارت ہمیشہ سے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرتا آیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اب دنیا کے مختلف حصوں میں سرگرم بدنام عسکریت پسندوں کو مقبوضہ کشمیر میں متحرک کرنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں تاکہ حقیقی تحریک آزادی کو سبوتاژ کیا جا …
صدرمملکت ممنون حسین کا ایوان صدر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سرزمین کشمیر سے ابھرنے والی خالصتاً مقامی تحریک کو بدنام کرنے کے لیے بھارت ہمیشہ سے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرتا آیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اب دنیا کے مختلف حصوں میں سرگرم بدنام عسکریت پسندوں کو مقبوضہ کشمیر میں متحرک کرنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں تاکہ حقیقی تحریک آزادی کو سبوتاژ کیا جا سکے۔ یہ منصوبہ نہایت خطرناک ہے جس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔ عالمی برادری کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن کا قیام یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو ایوان صدر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان،چیئرمین پارلیمانی خصوصی کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان، رکن قومی اسمبلی شفقت محمود،سینیٹر رحمن ملک، کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی اورچیئرپرسن امن و ثقافت کمیٹی حریت کانفرنس مشال ملک نے بھی خطاب کیا۔








