اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستانتحریک انصاف ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پرقائم کرنے اوراسے ایک اسلامی فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے میں پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کویہاں البارکہ بنکنگ گروپ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ البارکہ بنکنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرعدنان احمد یوسف وفد کی قیادت کررہے تھے۔ صدر مملکت نے کہاکہ …
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی البارکہ بنکنگ گروپ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستانتحریک انصاف ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پرقائم کرنے اوراسے ایک اسلامی فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے میں پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کویہاں البارکہ بنکنگ گروپ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ البارکہ بنکنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرعدنان احمد یوسف وفد کی قیادت کررہے تھے۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان میں بنکاری کا شعبہ مضبوط وفعال ہے تاہم سخت اقتصادی حالات کی وجہ سے اس شعبے کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ صدرنے کہاکہ معشیت کا احیاءنوحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔صدر مملکت نے وفد کو بتایا کہ کاروبارمیں آسانیوں کے حوالہ سے بین الاقوامی انڈکس میں پاکستان کی پوزیشن میں کافی بہتری آئی ہے۔ صدر نے پاکستان میں شریعیہ سے متعلق مصنوعات وخدمات کی فراہمی میں البارکہ بنک کے کردارکی تعریف کی۔ البارکہ بنکنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرعدنان احمد یوسف نے اس موقع پر بتایا کہ اسلام نے جو مالیاتی نظام پیش کیاہے اس میں سود کے خاتمہ کو یقینی بنایا گیاہے اورنفع ونقصان کی بنیاد پر منافع اوردولت کے منصفانہ تقسیم وترسیل پرزوردیا گیاہے۔








