اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو مقبوضہ وادی تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو مقبوضہ علاقے کے دورے کی دعوت دینی چاہئے۔بھارت شہریت بل جیسی متنازعہ قانون سازی کے ذریعے دلدل میں پھنس چکا ہے جس کی وجہ سے اس کا مستقبل تاریک ہے۔ افغانستان …
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کااقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو مقبوضہ وادی تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو مقبوضہ علاقے کے دورے کی دعوت دینی چاہئے۔بھارت شہریت بل جیسی متنازعہ قانون سازی کے ذریعے دلدل میں پھنس چکا ہے جس کی وجہ سے اس کا مستقبل تاریک ہے۔ افغانستان میں امن عمل سے خطے میں خوشحالی اور ترقی آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اقتدار میں آنے کے فوری بعد بھارت کو امن کی پیشکش کی جسے بھارت نے مسترد کر دیا۔بھارت نے پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان پر حملہ کیا جس کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا۔پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ امن پسند ملک ہے۔ پاکستانی قوم،حکومت اور میڈیا امن کے خواہاں ہیں جبکہ بھارتی حکومت اور میڈیا جنگی جنون میں مبتلا ہیں۔پاکستان نے ایک غریب ملک ہونے کے باوجود حالیہ تاریخ میں بہت بڑی تعداد میں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی ہے۔مختلف ممالک مہاجرین کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں لیکن اس وقت بھی پاکستان میں 27 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ افغان امن عمل جلد کامیاب ہو گا اور یہ مہاجرین باعزت طریقے سے اپنے وطن واپس جا سکیں گے۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کو گلوبل وارمنگ جیسے چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ نے قراردادیں منظور کی ہیں۔ بھارت اقوام متحدہ کے پاکستان اور بھارت کے لئے فوجی مبصر گروپ کو کشمیر میں جانے کی اجازت دے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوری پابندیاں ہٹائے۔ بھارتی اقدامات سے خطے کا امن دا¶ پر لگ گیا ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے کہا کہ پاکستان صف اول کا ملک ہے جو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔








