کراچی ۔ 20 جولائی (اے پی پی) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ماحولیاتی آلودگی انتہائی سنگین مسئلہ ہے , سر سبز اور صاف پاکستان کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ، ماحولیاتی آلودگی انتہائی حد تک بڑہ گئی ہے، اس پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات …
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا "سرسبز تحریک” کے عنوان سے تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 20 جولائی (اے پی پی) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ماحولیاتی آلودگی انتہائی سنگین مسئلہ ہے , سر سبز اور صاف پاکستان کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ، ماحولیاتی آلودگی انتہائی حد تک بڑہ گئی ہے، اس پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی میں تحریکِ تعمیرِ قوم کی جانب سے "سرسبز تحریک” کے عنوان سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے گزشتہ چند دہائیوں میں اپنے قدرتی ماحول کو بری طرح تباہ کیا ہے, ہم نے درختوں کو کاٹا, جنگلوں کو ختم کیا اور سمندر کو گندے پانی سے آلودہ کیااور اب اسے واپس سر سبز دیکھنے کے لئے ہم بیتاب ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی انتہائی حد تک بڑھ گئی ہے، اس پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ ساتھ پورے معاشرے کو انہیں کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔








