اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر علوی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ فطرت کے ساتھ قریبی تعلق رکھیں تاکہ عالمی حدت کے چیلنجوں سے نمٹا جاسکے،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا انعقاد کرکے امن کا پیغام دیا ہے ، ایک روشن مستقبل وسط ایشیاء کا منتظر ہے، پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے اور اب …
صدرمملکت ڈاکٹر علوی کا نو سفارتی مشن کے زیراہتمام منعقدہ رنگا رنگ نوروز فیسٹیول سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر علوی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ فطرت کے ساتھ قریبی تعلق رکھیں تاکہ عالمی حدت کے چیلنجوں سے نمٹا جاسکے،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا انعقاد کرکے امن کا پیغام دیا ہے ، ایک روشن مستقبل وسط ایشیاء کا منتظر ہے، پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے اور اب وہ ترقی کی راستے پر گامزن ہے، ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے متلاشی ہیں۔اتوار کو یہاں پاکستان میں نو سفارتی مشن کے زیراہتمام منعقدہ رنگا رنگ نوروز فیسٹیول سے خطاب کر رہے تھے۔ اس فیسٹیول کے انعقاد میں اقوام متحدہ اور سرینا ہوٹل نے بھی تعاون کیا تھا۔ یہ تقریب بہار اور نئے فارسی سال کے آغاز کی مناسبت سے منعقد کی گئی۔ صدر مملکت نے کہا کہ فطرت اپنی شان و شوکت دکھاتی ہے تاہم انسان ہی اسے نظرانداز کرتا ہے اور اسے بہت آسان لیتا ہے۔ صدرمملکت نے شرکاء کیلئے نوروز کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شریک ممالک کی ثقافتی کارکردگی کی تعریف کی۔ تقریب کے انعقاد میں ازبکستان، ترکمانستان، پاکستان، تاجکستان، قزاقستان ، آذربائیجان، افغانستان، کرغستان، ایران اور ترکی شامل تھے۔ تمام ممالک نے اپنی ثقافت پر مبنی نمائشی سٹال بھی لگائے تھے جس میں ان ممالک کے کھانے اور روائیتی لباس بھی رکھے تھے جبکہ ان سٹالز پر موجود عملے نے بھی رنگا رنگ ثقافتی لباس زیب تن کر رکھے تھے اور وہ مہمانوں کو روائیتی کھانے پیش کر رہے تھے۔ شرکاء کو خصوصی طور پر نوروز فیسٹیول کیلئے خصوصی تیار کی گئی ”سمانک ” روایتی سویٹ ڈش پیش کی گئی جو گندم، دودھ اور پانی سے تیار کی گئی تھی۔ صدر مملکت جنہوں نے فیسٹیول کے باقاعدہ آغاز کیک کاٹ کر کیا۔ انہوں نے تمام سٹالوں کا دورہ بھی کیا۔ صدرمملکت نے اس موقع پر کہا کہ اس فیسٹیول میں رکھے گئے پھول اور بچے جو اپنی کارکردگی کے ذریعے اپنی ثقافت کو اجاگر کر رہے ہیں وہ امید کا پیغام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوروز ایک خوبصورتی ہے جو جوانی کی یادیں تازہ کرتا ہے تاہم یہ انسان ہی ہے جو اپنے آپ کو فطرت سے علیحدہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں نے امن کا پیغام دیا ہے اور ایک روشن مستقبل وسط ایشیاء کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے اور اب وہ ترقی کی راستے پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان میں جو سیکھا ہے وہ اہم ہے۔ انہوں نے اسلامو فوبیا اور غیرملکیوں سے نفرت کے خلاف اپنی کوششوں کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔ تقریب سے ترکمانستان کے سفیر اور ڈین آف ڈپلومیٹک کور اتاجن مولا موف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوروز یونیسکو کی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہے ۔ملک بھر میں 30 کروڑ عوام یہ فیسٹیول منا رہے ہیں اور یہ عوام کے درمیان امن اور محبت کا پیغام ہے۔اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈی نیٹر نیل بونی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انہوں کہا کہ اس فیسٹیول سے دوستی اور ہم آہنگی کے جذبہ کو فروغ ملے گا،۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سرینا ہوٹل عزیز بولانی نے بھی خطاب کیا۔








