صدرمملکت کی رئیس غلام قادر مری آمد ، مرحوم حاجی غلام قادر مری کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت

صدرمملکت کی رئیس غلام قادر مری آمد ، مرحوم حاجی غلام قادر مری کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری ٹنڈو الہ یار کے قریب گاؤں رئیس غلام قادر مری گئے جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرحوم حاجی غلام قادر مری کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مرحوم کے بھائی اسماعیل خان مری، کامبھو خان مری اور دریا خان مری سے اظہارِ افسوس کیا اور فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔

صدرِ مملکت کے ہمراہ صوبائی وزرا حاجی علی حسن زرداری، سید ذوالفقار علی شاہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر مری برادری کے معززین ڈاکٹر فتح محمد مری اور سہیل تالپور بھی موجود تھے۔