اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے تُرکیہ میں فوجی طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے تُرک صدر رجب طیب اردوان سے اظہارِ تعزیت اور تُرک قوم سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے حادثے میں شہید ہونے والے تُرک اہلکاروں کے …
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کاتُرکیہ میں فوجی طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے تُرکیہ میں فوجی طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے تُرک صدر رجب طیب اردوان سے اظہارِ تعزیت اور تُرک قوم سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے حادثے میں شہید ہونے والے تُرک اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دُعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تُرکیہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہے، تُرکیہ اور پاکستان آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔








