صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ٹانک اور لکی مروت میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک اور لکی مروت میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ہفتے کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے 9 خوارج کے مارے جانے پر سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے شہدا اور غازیوں …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک اور لکی مروت میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ہفتے کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے 9 خوارج کے مارے جانے پر سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی کو سراہا۔

انہوں نے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ کے فضل سے قوم اور فورسز کا عزم اس فتنے کے خاتمے تک برقرار رہے گا۔ صدر مملکت نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے مکروہ عزائم ناکام بنانے پر فورسز کے حوصلے کی تعریف کی۔

مزید خبریں