اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چمن کے علاقے طورپل میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث بچوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور …
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا چمن کے علاقے طورپل میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث بچوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چمن کے علاقے طورپل میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث بچوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے ایک مؤثر اور فعال ریگولیٹری نظام کا قیام ناگزیر ہے ۔







